پاراچنار،08اپریل(اے پی پی ):منشیات فروشوں کے خلاف عمائدین علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ راہنماؤں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ پاراچنار پولیس منشیات فروشوں کے خلاف موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔
عمائدین نے کہا کہ گرفتار منشیات فروشوں کی رہائی کا سلسلہ بند کیا جائے،مسئلہ حل نہ ہوا تو منشیات فروشوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلائنگے ۔











