اوکاڑہ؛ریسکیو 1122 کی جانب سے ایسٹر پرایمرجنسی پروٹوکول کوریج فراہم

28

اوکاڑہ،09اپریل(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفراقبال کے احکامات کی روشنی میں ریسکیو 1122اوکاڑہ ایسٹر کے سلسلے میں ہونے والے اجتماعات میں احسن طریقے سے ایمرجنسی پروٹوکول کوریج فراہم کررہی ہے۔ ایسٹر کے تہوار کے موقع پرچرچوں کو ایمبولینسز اور فائر وہیکلز کی مدد سے ایمرجنسی کوریج فراہم کی گئی ہے۔

 ایمرجنسی کوریج فراہم کرنے میں ریسکیو کی 05 سےزائد گاڑیوں کے ساتھ20 سے زائد ریسکیورز فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کنٹرول روم سے تمام انتظامات کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔