لاہور ، 14 اپریل(اے پی پی): لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی ٹیموں نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ڈیفنس روڈ اور ایل ڈی اے ایونیو میں کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر آپریشن کیا۔ آپریشن میں ڈیفنس روڈ پر غیر قانونی تعمیر پر دوکانیں مسمار کر دی گئیں۔ اور اس کے علاؤہ ڈیفنس روڈ پر اپارٹمنٹ کے نقشے پر تعمیر کی گئی غیر قانونی دوکانوں کو مسمار کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے ڈیفنس روڈ پر قائم پٹرول پمپ پر بنائے گئے غیر قانونی پلرز کو بھی مسمار کر دیا۔ جبکہ ایل ڈی اے ایونیو ایف بلاک میں منظور شدہ پلان سے ہٹ کر بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ زون فائیو اظہر علی نے کی۔











