کوئٹہ، یکم مئی (اے پی پی):عالمی یوم مزدور ڈے یکم مئی 2023 کے دن بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام شکاگو کے 1886 کے عظیم جانثاروں کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور جلسے منعقد کئے گئے کوئٹہ میں مرکزی ریلی ریلوے اسٹیشن چوک سے نکالی گئی چس کی قیادت فیڈریشن کے چیئرمین حاجی بشیر احمد قاسم خان نے کی جبکہ فیڈریشن کے عہدیداروں اور شامل مزدور تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے لیبر ونگز کے رہنماﺅں عبدالمعروف آزاد حاجی عبدالعزیز شاہوانی عابد بٹ ملک وحید کاسی منظور احمد محمد عمر جتک حاجی یوسف کرد ارشد یوسفزئی دین محمد ظفر خان رند اور دیگر رہنما۶ شریک تھے 137ویں عالمی یوم مزدور مئی ڈے کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر عظیم الشان جلسے کی صورت اختیار کرگئی جلسے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت رحمت اللہ نے حاصل کی۔ جلسے کا آغاز شکاگوکے 1886 کے عظیم مزدور جانثاروں و شہدا۶ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جلسے کے شرکا۶ نے ایک منٹ کھڑے ہوکر خاموشی اختیار کی۔ اس کے بعد جلسے میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ جلسے کی صدارت بلوچستان لیبر فیڈریشن کے چیئر مین بشیر احمد نے کی جلسے سے قاسم خان عبدالمعروف آزاد حاجی عزیز شاہوانی محمد عمر جتک منظور احمد عابد بٹ ملک وحید کاسی دین محمد ظفر خان فضل محمد حاجی سیف اللہ حبیب اللہ لانگو ارشد یوسفزئی اکرم گل کامریڈ یحیی سلطان کامریڈ تیمور عزیز لانگو کامریڈ نسرین تاج میر زیب شاہوانی ملک محمد حسین حاجی عارف بڑیچ ودیگرہرہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے شکاگو کے عظیم جانثاروں کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 1886 کی زبردست مزدور تحریک کو یاد کرتے ہوئے اس پر روشنی ڈالی۔ عالمی یوم مئی شکاگو کے 1886 کے عظیم جانثاروں کی یاد تازہ کرتے ہوئے جدو جہد کو تیز کرنا ہوگا اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں حقوق کی جدو جہد کو تیز کرنا ہوگا۔ جلسے کے آخر میں تمام شرکا۶ پر امن طور پر چلے گئے۔











