پشاور،06 مئی (اے پی پی):انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پانی جمع ہونے سے ڈینگی وائرس کی بیماریاں پیدا ہوجاتی ہے۔ ہر سال ڈینگی سے پورے صوبہ متاثر ہوتا ہے. ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بیماری پھیلتی ہے۔ ڈینگی گھروں میں کھڑے پانی یا جمع پانی سے پھیلتا ہے.
ڈی سی پشاور نے مزیدکہا کہ موسم کے حساب سے اپریل مئی اور سمتمبر اکتوبر کے مہینے میں ڈینگی کی افزائش ہوتی ہے.پشاور کے شہریوں کو ڈینگی سے احتیاطی تدابیر اور آگاہی کی ضرورت ہے.اب تک پشاور میں اپریل سے مئی تک تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.ہر سال ڈینگی کے مثبت کیسز سفید ڈھیری اچینی سربند تہکال بالا تہکال پایان پشتخرہ کے علاقوں میں رپورٹ ہوتے ہیں.











