کوئٹہ؛34نیشنل گیمز کے سکوائش ایونٹ میں پنجاب ، آرمی ، سندھ ، ایچ ای سی اور واپڈا نے اپنے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

40

 

کوئٹہ،23مئی(اے پی پی):34نیشنل گیمز کے سلسلے میں سکوائش ایونٹ کے مرد اور خواتین کے آٹھ مقابلے ہوئے پنجاب ، آرمی ، سندھ ، ایچ ای سی اور واپڈا نے اپنے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

میر شاہنواز مری اسکوائش کمپلیکس ایوب اسٹیڈ یم میں اسکوائش مقابلوں کے  پہلے روز خواتین کے دو مقابلے ہوئے پہلا واپڈا اور ایچ ای سی کے درمیان ہوا جو واپڈ ا نے صفر -تین سے جیت لیا جبکہ دوسرا مقابلہ آرمی اور بلوچستان کے درمیان ہوا یہ میچ آرمی نے تین- صفر سے جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

 مردوں کے  ایونٹ میں چھ میچز کھیلے گئے، پہلا میچ پنجاب اور آزاد کشمیر کے درمیان کھیلا گیا جو پنجاب نے تین- صفر سے اپنے نام کر لیا، دوسرا میچ آرمی اور بلوچستان جو آرمی نے صفر -تین سے جیت لیا، تیسرا میچ سندھ اور نیوی کے دورمیان ہوا جو سخت مقابلے کے بعد سندھ نے ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے جیت لیا، چوتھا میچ ایچ ای سی اور خیبرپختونخوا  کے درمیان ہوا جو ایچ ای سی نے باآسانی صفر- تین سے اپنے نام کیا، پانچواں میچ آرمی اور نیوی کے درمیان کھیلا گیا، آرمی نے بھی یہ میچ تین- صفر سے جیت لیا، چھٹا میچ ایچ ای سی اور پنجاب کے درمیان ہوا ،ایچ ای سی نے سخت مقابلے کے بعد یہ میچ ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے جیت کر کوارٹر ئنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

ایونٹ کے کوارٹرفائنل کل کھیلے جائیں گے۔