گوجرانوالہ،29مئی(اے پی پی):نارووال پاکستان تحریک انصاف کے کھلاڑی کی ایک اور وکٹ گرگئی۔ چودھری سجاد مہیس نے پی ٹی آئی چھوڑ نے کا اعلان کر دیا۔ اکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چودھری سجاد مہیس حلقہ پی پی 49 نارووال سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر تھے ۔ انہوں نے اپنا پارٹی ٹکٹ بھی واپس کردیا ہے.انہوں نے کہا کہ ملک میں 9مئی واقعہ کی اورشہداء کی یادگار کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ہمارافخرہے اورہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اگرہمارے ملک میں سکون ہے تو وہ پاک فوج کی وجہ سے ہی ہے .











