اوکاڑہ،01جون (اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر صدارت ریسکیو 1122اوکاڑہ سنٹرل اسٹیشن پر ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقدہوا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو1122 اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 18321کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 3313ایمرجنسی کالز ہیں۔ 12201غیر متعلقہ اورمس کالز، 2734 معلوماتی،40رونگ کالزاور 33 فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب107کالز فی دن ہے۔3313 ایمرجنسیز میں 739روڈ ٹریفک حادثات،2139میڈیکل، 37 آگ لگنے کے واقعات،108کرائم،01 ڈوبنے کا، 01 عمارت منہدم ہونا اور288 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 803افراد متاثر ہوئے جن میں 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ285 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 513متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 37 واقعات ہوئے جن میں 18 کمرشل ایریا، 4رہایشی علاقے جبکہ 15واقعات دیگر ایریا میں پیش آئے۔آگ لگنے کی وجوہات شارٹ سرکٹ (13)،گیس لیکج (02)، نامعلوم(04)، موم بتی (01) اور لاپرواہی (05) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 46Millions کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھر میں 484 ایمرجنسیزپرایوریج ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے 498 افراد کو مدد فراہم کی۔ پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 464مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 234مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ
230 افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔











