گوجرانوالہ 1جون(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی جوس تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ خفیہ اطلاع پرفوڈ سیفٹی ٹیموں کا تتلے عالی, کامونکی میں جوس یونٹ پر چھاپے مارے۔ ٹیسٹ فیل ہونے پر 800لٹر ناقص جوس تلف کر دیا گیا. خفیہ اطلاع پر پنجاب فوڈاتھارٹی راجہ جہانگیر انورکی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کامونکی اور تتلے عالی میں جوس تیار کرنے والے صدیق جوس یونٹ پر چھاپہ مارا اور موقع پر جوس کے ٹیسٹ کیے گۓ ,رپورٹ کے مطابق تیار کردہ جوس میں کیمیکلز کی مقدار زیادہ پائی گئی. ٹیسٹ فیل ہونے پر 800لٹر ناقص جوس تلف کر دیا گیا.ڈی جی فوڈ کے مطابق یونٹ میں غیر معیاری جوس کے علاوہ صفائی کے ناقص انتظامات اور کا کروچز کی بھرمار پائی گئی علاوہ ازیں کیمیکلز سے تیار جعلی جوس کو معروف برانڈز جیسی پیکنگ بھی لگائی گئی تھی.ناقص اور مضر صحت جوس کامونکی اور نواحی علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا.











