اسلام آباد،09 جون (اے پی پی ): پی ایس ڈی میں اطلاعات و نشریات ڈویژن کیلئے جاری و نئے منصوبوں کیلئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی میں اطلاعات و نشریات ڈویژن کیلئے مجموعی طور پر 2 ارب روپے جبکہ جاری سکیموں کیلئے 1 ارب 54 کروڑ53 لاکھ 50 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں اسی طرح نئی سکیموں کیلئے 45 کروڑ46 لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم شامل ہے ۔
جاری سکیموں میں اسٹیبلشمنٹ آف پاکستان انفارمیشن سینٹر فیز ون کیلئے تین کروڑ پچاس لاکھ روپے کی رقم مختص ،ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا پبلی کیشنز کیلئے 44 کروڑ 85 لاکھ روپے ،قائداعظم محمد علی جناح کی 1906 ءسے 1948 ءتک تقاریر کی اشاعت کے منصوبے کے لئے 3 کروڑ25 لاکھ تیس ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔
پی آئی ڈی میڈیا سیل ٹو سی وی ای پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد ،پی آئی ڈی کے قیام کیلئے 4 کروڑ روپے ،نیشنل انفارمیشن میڈیا آرکاویوریپازٹری، لاہور سائبرونگ کیلئے 37 کروڑ94 لاکھ 12 ہزار روپے مختص کئے گئے،خیر پور،سندھ میں میڈیا ویو سروسز کی بحالی کیلئے 20 کروڑ 90 لاکھ 69 ہزار روپے جبکہ سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرز کی اپ گریڈیشن کیلئے 4 کروڑ 81 لاکھ 41 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن میں سٹوڈیوز اور ماسٹر کنٹرول رومز کی اپ گریڈیشن کے لئے 15 کروڑ49 لاکھ 45 ہزار روپے جبکہ پی ٹی وی اکیڈمی اسلام آباد میں نیشنل فلم پروڈکشن انسٹی ٹیوٹ کے قیام کیلئے 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے ،وزارت اطلاعات ونشریات کی نئی سکیموں کیلئے چین کی گرانٹ ان ایڈ کے ذریعے پی ٹی وی کے ڈی ٹی ایم بی کی ٹیرسٹریل ڈیجی ٹیلائزیشن شامل ہے ،ٹیرسٹریل ڈیجیٹلائزیشن کیلئے 5 کروڑ46 لاکھ 50 ہزار روپے اورایچ پی ٹی روات کی اپ گریڈیشن 1000 کے وی ۔ ڈی آر ایم کی تنصیب کیلئے 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔











