اسلام آباد،09 جون(اے پی پی): ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے 40680 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ جاری منصوبوں کے لئے 13858.266 ملین روپے مختص ہیں اسی طرح نئے منصوبہ جات کے لئے 26821.734 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں،نئے مالی سال میں ہاوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے نئے منصوبوں کے لئے مجموعی منظور شدہ تخمینہ لاگت37605.749 ملین روپے ہے ،جاری منصوبوں کی مجموعی منظور شدہ تخمینہ لاگت 81556.749 ملین روپے رکھی گئی ہے ۔











