سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کا پہلے سالانہ امتحانات کے امتحانی مراکز کا معائنہ

18

ملتان، 10 جون ( اےپی پی): جاوید اختر محمود سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت  پنجاب نے تحصیل اور ضلع ملتان میں قائم HSSC کے پہلے سالانہ امتحانات، 2023 کے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ جن میں گورنمنٹ گرلز مون لائٹ ہائی سکول،  گورنمنٹ گرلز کالج آف ہوم اکنامکس  چیئرمین BISE ملتان (حافظ محمد قاسم) اور سیکرٹری BISE ملتان (خرم قریشی) بھی ہمراہ تھے پرچہ اسلامیات (لازمی) گروپ 2 کے معائنہ کے دوران، معزز سکریٹری نے BISE، ملتان کے دائرہ اختیار میں امتحان کے ہموار اور شفاف انعقاد پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔