گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے سابق اراکین اسمبلی میاں مرغوب احمد، زاہد اکرم، خلیل طاھر سندھو اوورسیز مسلم لیگی طاھر خان اور سینئر کارکنان نے ملاقات کی ،موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

27

لاہور، 12 جون ( اے پی پی ): گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے  سابق اراکین اسمبلی میاں مرغوب احمد، زاہد اکرم،  خلیل طاھر سندھو  اوورسیز مسلم لیگی طاھر خان اور سینئر کارکنان نے ملاقات کی۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ  وفاقی حکومت نے مشکل معاشی صورتحال کے باوجود بہت اچھا اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ خوش آئند ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بہترین عوامی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کی معاشی سمت درست کر دی ہے۔آنے والے دنوں میں، انشاللہ، ملک میں مذید معاشی استحکام آئے گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،  ملکی معیشت کی ترقی میں ان کا کلیدی کردار ہے. اس موقع پر ملاقات کرنے والے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی قیادت اور کارکنان نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ھے ،کارکنان نے پارٹی ورکرز کے لیے خیر سگالی جذبات کے اظہارِ پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔