صوبائی وزیر اوقاف کا ڈیرہ غازی خان میں مختلف اداروں و پارکس کا دورہ

20

ڈیرہ غازی خان ۔ 13 جون (اے پی پی):صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور،ہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر دو روزہ دورہ پر ڈی جی خان پہنچ گئے ۔ انہوں نے  شہر کے مختلف پارکس اور اداروں کا اچانک دورہ کیا۔کشمیر پارک میں ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری نے انکا استقبال کیا اور بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد چانڈیہ ،اے سی عثمان غنی،ایس ای پبلک شعیب فیاض،ڈائریکٹر پی ایچ اے شہزاد نذیر ،منیجر اوقاف اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کشمیر پارک میں پودا لگایا اور پارک میں فراہم سہولیات کی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے سیر و تفریح  کےلئے آنیوالے شہریوں سے ملاقاتیں کیں۔پارک کے پبلک واش رومز،اوپن جم اور کھیلوں کے گراؤنڈ دیکھے ۔انہوں نے پارک لیڈیز کاؤنٹر قائم کرنے احکامات جاری کیے ۔انہوں  نے غازی پارک کا بھی دورہ کیا اورپناہ گاہ بھی معائنہ کیا اور وہاں پر مقیم افراد سے ملاقاتیں کیں ،ان کیلئے  تیار کھانا کا معیار بھی چیک کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ میں نگران وزیراعلی سید محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف اضلاع اور ڈویژن کا دورہ کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پارکس،گرین بیلٹس اور تفریحی مقامات کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے، شہر میں سیوریج اور میونسپل سروسز کو بہتر کیا جائے گا۔