مری،14 جون( اے پی پی ): حکومت وقت سیاحوں اور مقامی عوام کو ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ یہ بات کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے مختلف محکموں کے افسران کے ہمراہ مری شہر اور گلیات ڈونگا گلی کے دورے کے دوران کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جیسے سیوریج سسٹم فلٹریشن پلانٹ و دیگر اس کے علاوہ مختلف عوامی مسائل جیسے روڈز ٹریفک میں خلل،پلازوں میں پارکنگ وغیرہ کے حل کیلئے بھی منصوبے شروع کئے جارہے ہیں ،ان کے بقول موجودہ حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔











