خیرپور:فاطمید فاونڈیشن کی جانب سے ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کا پروگرام

22

خیرپور14جون (اے پی پی): فاطمید فاونڈیشن میں ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کا دن منایا گیا جس کی صدارت فاطمید فاونڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر سید مسلم شاھ نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور چنہ تھے اس تقریب میں انجمن تاجران سندھ کے صدر مظہر شیخ ،انجینئر ظہیرکے علاوہ تھیلیسیمیا کے مریض بچے اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 اس تقریب میں ورلڈ بلڈ ڈونیٹڈ کے سلسلے میں بچوں نے کیک کاٹا اس کے بعد ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور چنہ بچوں میں گھل مل گئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیں ہر مہینے ایک خون کی بوتل ضرور دینی چاہیے جس سے ہزاروں زندگیاں ان مریضوں کو مل جاتی ہیں ہیں ڈپٹی کمشنر نے فاطمید فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔