راجن پور؛ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں درجہ چہارم کے 5 ملازمین کو جونیئر کلرک پر ترقی دے دی گئی

13

راجن پور، 17 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ کی کاوشوں سے پچھلے 18سال سے رکی ہوئی ترقیاں کی جا رہی ہیں۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ راجن پور میں درجہ چہارم کے 5  ملازمین کو آج جونیئر کلرک  پر  ترقی  دے دی گئی ۔

ڈپٹی کمشنر نے پروموٹ ہونے والے ملازمین میں ترقی کے آرڈر تقسیم کئے اور کہا کہ مزید محنت کو لگن سے کام کریں ۔انہوں نے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارک باد دی ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شاہ نواز خان اور دیگر موجود تھے۔