لاہور میں شاہ پور کانجراں منڈی سمیت کل 11مویشی منڈیاں کل سے فعال ہونگی

116

لاہور،17 جون (اے پی پی): کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت عید الضحی کے انتظامات، انسداد ڈینگی مہم اور مویشی منڈیوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ کمشنر لاہور نے بتایا کہ قربانی کے جانوروں کیلئے قصور میں 6 ،شیخوپورہ 9 ، ننکانہ6 اور لاہور میں 11منڈیاں لگائی جارہی ہیں۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں شاہ پور کانجراں منڈی سمیت کل 11مویشی منڈیاں کل سے فعال ہورہی ہیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ لاہور میں 10عارضی مویشی منڈیاں کوئی نفع اور نقصان نہیں پر لگیں گی۔ لاہور کی عارضی مویشی منڈیوں میں کوئی ٹیکس یا فیس وصول نہیں کیجائیگی،لاہور میں کل سے مویشی منڈیاں فعال ہوں گئی۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امسال سگیاں مویشی منڈی سگیاں سے آگے ڈوساکو چوک میں لگے گی۔ کمشنر  نے ہدایت دی کہ عید پر آلائشوں سے پاک صاف لاہور کیلئے تمام ڈی سیز اور اےسیز فیلڈ میں موجود ہونگے۔ عید کے تین دن ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن جاری رہے گا۔چوتھے روز زیروویسٹ آپریشن ہوگا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ عید سے دو روز پہلے لاہور شہر میں زیرو ویسٹ آپریشن ہوگا۔ عید پر صفائی آپریشن صفائی ورکرز کو خصوصی جیکٹس ضرور پہنائیں۔

 اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں  آلائشوں کیلئے 106کلیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ مویشی منڈیوں میں بارش کی صورت میں فوری ردعمل دینے کیلئے مشینری فراہم رکھی جائے۔ پولیس عارضی مویشی منڈیوں کیلئے سکیورٹی پلان و ڈیوٹی روسٹر جاری کرچکی ہے۔