چنیوٹ؛ ناقص آئس لولیز بنانے والوں کیخلاف کارروائی ، بیس ہزارتلف

16

چنیوٹ ،24 جون(اے پی پی ):پنجاب فوڈ اتھارٹی  نے بچوں کے لیے ناقص آئس لولیز بنانے والوں کے خلاف چینیوٹ میں  بڑی کارروائی کرتے  ہوئے  ناقص اور مضر صحت آئس لولیز کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی اور  20000 ( بیس ہزار)  سے زائد مضر صحت اور ناقص اجزاء سے  تیار آئس لولیز تلف کروا دی ہیں ۔آئس لوليز پر پروڈکشن یونٹ ایڈریس اور ایکسپائری ڈیٹ موجود نہ تھی جو کہ پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن 2018 کے مطابق نہ تھا۔آئس لولیز کی برکس  بھی سٹینڈرڈ سے کم تھی۔غیر معیاری  آئس لولیز کو بغیر ٹمپریچر کنڑول اور صفائی کے ناقص ماحول میں ٹرانسپورٹ  کیا جارہا تھا۔

اس حوالے سے  ڈی جی فوڈ اتھارٹی  راجہ جہانگیر انور  نے  بتایا  کہ کیمیکلز،کھلے رنگوں سے تیار آئس لولیز بچوں کی صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں۔بچوں کے لیے مضر صحت اشیاء خورو نوش تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء خورونوش کی تیاری میں ہمیشہ معیاری اور منظور شدہ اجزاء کا استعمال اور لیبل پر تمام ضروری معلومات کا اندراج یقینی بنائیں۔