گوجرانوالہ،24 جون (اے پی پی ): گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انفورنسمنٹ ٹیم نے معروف ہائوسنگ سوسائٹی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بغیراین اوسی سوسائٹی کی توسیع کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے توسیع شدہ حصہ میں بنی سٹرکیں،سیوریج سسٹم مسمارکردیا جبکہ ٹیم نے مذکورہ ہائوسنگ سوسائٹی کے دفاتر بھی سیل کردیئے ہیں ،
جی ڈی اے حکام کے مطابق نجی ہائوسنگ سوسائٹی مالکان نے غیرقانونی طورپرکسی قسم کااین اوسی حاصل کیے بغیر سوسائٹی کوایکسٹینشن دے رکھی تھی جس پر اس سوسائٹی کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔











