جیکب آباد، 24 جون (اے پی پی ):سی آئی اے پولیس کے انچارج معشوق علی جکھرانی نے پولیس سمیت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ممل روڈ کے قریب چیکنگ کے دوران ایک کار سے 122 کلو گرام اسمگل شدہ پان پراگ گٹکا برآمد کرکے ملزم محمد شریف مندرانی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور کار کو پولیس حراست میں لے لیا ہے،ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔











