چنیوٹ؛عید الاضحی کے موقع پر پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات

15

چنیوٹ،29 جون(اے پی پی): ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی عید الاضحی کے موقع پر  پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ضلع بھر میں مساجد،امام بارگاہوں، کھلے مقامات پر تھری لیئر سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کے 1 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ سپروائزری افسران  نماز عید الاضحٰی کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے ہیں، فزیکل سرچ کی جا رہی جبکہ حساس مقامات پر چھتوں پر مسلح جوان تعینات کئے گئے ہیں۔  ایلیٹ فورس، فالکن سکواڈ کی ٹیمیں حساس علاقوں میں گشت کر رہی ہیں۔

اس حوالے سے  ڈی پی او وسیم ریاض خان نے کہا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لا کر عید الاضحٰی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھا جائے گا، کنڑول روم سے شہر بھر کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔