ملتان، یکم جولائی(اے پی پی):وہاڑی روڈ پر کچرے کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ریسکیو1122 کے مطابق کال موصول ہوئی کہ کچرے کے ڈھیر میں آگ لگی ہوئی ہے جو کہ تیزی سے اطراف میں پھیل رہی ہے،ریسکیو کنٹرول روم نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر موٹر بائیک ایمبولینس، ریسکیو ایمبولینس اور ریسکیو فائر وہیکلز بھیجوا دیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ کچرے کے ڈھیر میں آگ ہے جہاں فائر فائیٹینگ شروع کر دی گئی ہے، ریسکیو اہلکاروں نے برقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔











