رینالہ خورد،01جولائی(اے پی پی): رینالہ خورد کے نواحی قصبے اختر آباد کے گاؤں 15/1AL میں واقع گھر کے ایک کمرے میں شاٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد سے ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے بروقت فائر فائنٹگ کرتے ہوئے پانی کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا، آگ سے گھریلواشیا کو معمولی نقصان پہنچاہے۔











