ملتان،04 جولائی ( اےپی پی): ایڈیشنل آئی جیPHPپنجاب عبدالکریم نے کہا کہ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہےصوبہ پنجاب کی تمام پٹرولنگ پوسٹ ہائی وے کو ٹریفک چالان کے اختیارات دے دئیے گئے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی PHP پنجاب عبدالکریم نے کہا ای-چلان کا مقصد ایکسیڈنٹ کی روک تھام اور وائیلیٹر کو وائلیشن سے محفوظ رکھنا ہے۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی پنجاب ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے کہا کہ کم عمر بچوں کو کسی قسم کی وہیکلز چلانے کو ہر گز نہ دیں۔ کم عمر اور بنا ہیلمنٹ پربھی چالان کیا جائے گا۔ موٹرسائیکل سوار ہیلمنٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے موٹر سائیکل بھی بند کیے جائیں گے۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی پنجاب ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے کہا پٹرولنگ پولیس 24 گھنٹے کے دوران کسی بھی وقت قانون کی خلاف ورزی پر E-چالان کر سکے گی۔E-چالان کی ادائیگی جاز کیش کے ذریعے کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے پی ایچ پی پولیس سے تعاون کریں تاکہ ہائی ویز کوحادثات سے پاک رکھا جا سکے ایس پی ہما نصیب نے کہا کہ شہری ہائی ویز پر کسی بھی قسم کی مدد حاصل کرنے کے لیے ہیلپ لائن 1124 پر رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اور مالی نقصان سے بھی بچیں۔











