مری ،07 جولائی ) اے پی پی):ملک بھر کی طرح یوم تقدیس قرآن پاک مری ومضافات میں بھرپور طریقے سے منایا گیا۔
مری جی پی او چوک مری کی تمام دینی جماعتوں ،تاجر تنظیموں، سیاسی جماعتوں، مری میڈیا نمائندگان اور مری کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت ۔
اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے مقررین سمیت مسلم لیگ (ن )کے تحصیل صدر راجہ دفتر عباسی نے خطاب کیا اور کہا کہ قران پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو حوش کے ناخن لینے ہوں گے اور ہم مسلمان سیسہ پلائی دیوار کی ماند کھڑے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،سویڈن حکومت باز آ جائے،مسمانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے عالمی برادری نوٹس لے ۔
مظاہرین نے سویڈن حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہو ئے ریلی نکالی عوام نے بھر پور شرکت کی،سکیورٹی کے بہتر انتظامات تھے۔











