اوکاڑہ،08جولائی(اے پی پی):ضلع کی سب سے بڑی جامعہ عثمانیہ المعروف مسجد گولچوک میں ڈسٹرکٹ خطیب قاری سعیداحمد عثمانی نےسویڈن حکومت کے خلاف اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقع پر سویڈن کے خلاف عالم اسلام کو یک جان ہو کر اپنے احساسات اور قرآن کی عظمت کو سامنے رکھ کر اس کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیاکو فوری طورپراس کانوٹس لیناچاہیے۔
نمازیوں،مذہبی تنظیموں اور شہریوں نےسویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف گول چوک میں احتجاج کیا اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی نعرے درج تھے۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک ہماری ریڈ لائن ہے، ہم بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتے۔ شہریوں نے سویڈن کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ سویڈن کے سفیرکو فوری ملک بدرکیاجائے۔











