اسلام آباد، 12 جولائی (اے پی پی):کویتی ائیرلائن جزیرہ ائیرویز کی پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی۔
کویتی ائیر لائن کی پہلی پرواز J9-511 کویت سے 163 مسافروں کو لے کرآج صبح ساڑھے چار بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی۔
ترجمان سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق جزیرہ ائیروز ہفتہ وار دو یعنی بدھ اور ہفتہ کو پروازیں اپریٹ کرے گی۔











