نگران وزراء بلال افضل اور عامر میر کا لاہور چڑیا گھر کا اچانک دورہ ، دستیاب سہولتوں اور مسائل کا جائزہ

8

لاہور، 12 جولائی ( اے پی پی ): نگران وزراء بلال افضل اور عامر میر نے لاہور چڑیا گھر کا اچانک دورہ  کیا۔ دستیاب سہولتوں اور مسائل کا جائزہ لیا۔ چڑیا گھر میں واقع فوڈ پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر بلال افضل نے کہا کہ معیاری چڑیا گھروں کی فراہمی ہمارے بچوں کا حق ہے،جانوروں کو بہترین خوراک اور ماحول فراہم کیا جائے اور اضافی جانوروں کا نجی سیکٹر سے تبادلہ کرکے جوڑے مکمل کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر میں صرف اتنے جانور رکھے جائیں جن کی بہترین دیکھ بھال ہو سکے،چڑیا گھر کے اندر اتنے معیاری کھانے دیں کے لوگ باہر سے کھانا کھانے آئیں ۔اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ وزیر اعلی محسن نقوی چڑیا گھروں کو عالمی معیار پر لے جانا چاہتے ہیں صوبائی وزیر بلال افضل چڑیا گھر کو عالمی معیار کا بنائیں گے۔بلال افضل نے عامر میر کی جانب سے چڑیا گھر کو مادہ بھیڑیا کے عطیہ کا اعلان کیاقبل ازیں دونوں وزراء نے تمام جانوروں کے پنجروں کا دورہ بھی کیاوزراء نے جانوروں کو دی جانے والی خوراک کا معیار بھی چیک کیاڈائریکٹر عظیم ظفر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کرن سلیم نے بریفنگ بھی دی۔