پشاور،12جولائی(اے پی پی): ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول اور سرکل آفیسر مردان ریجن کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان ریجن اور ڈائریکٹر مردان ریجن کے زیر نگرانی ریجنل سکواڈ انچارج نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر نزد قیام و طعام گاڑی نمبری ABX 754 کو روک کر دوران تلاشی گاڑی سے 31200 گرام چرس برآمد کرلی، ملزم کلیم ولد محمد سلیم ساکن ایبٹ آباد کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا۔
احسان اللہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز ، اکمل خان خٹک ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور آفتاب الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی حالیہ کاروائی کو سراہا اور انکی حوصلہ افزائی کی۔











