اوکاڑہ،12جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرنائلہ محبوب نے کہا ہے کہ عالمی یوم آبادی کے سلسلہ میں ہفتہ تقریبات کا مقصد بچوں کے خوشحال مستقبل کے لئےلوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے اصولوں سے آگاہی اوربچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ کو یقینی بناناہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ای لائبریری میں منعقدہ آگاہی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ادارہ ضیاء القرآن کے انچارج قاضی اسلم حسین اوکاڑوی، ضلعی خطیب قاری سعید عثمانی،گرین سٹار سے مسٹر راشد منہاس اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تقریب میں سرکاری افسران، طلباء اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اوراختتام پر آگاہی واک بھی کی گئی۔











