سکھر: عزاداری ایک گراؤنڈ میں نہیں کی جاسکتی، ماتمی جلوسوں کو محدود نہ کیا جائے،سید اسد اقبال زیدی

32

سکھر۔21جولائی(اے پی پی):شیعہ علما کونسل سندھ کے صدر سید اسد اقبال زیدی نے کہا ہے کہ ماتمی جلوسوں کو محدود نہ کیا جائے،انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سیکورٹی کے نام پر خاردار تاریں لگا کر راستے بند کیئے جاتے ہیںراستے اور گلیاں بند کرنے سے عزاداروں کو پریشانی ہوتی ہے جس کے سلسلے میں گورنر سے ملاقات میں فائل انکے حوالے کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دیگر علماءکرام و رہنماوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوںنے کہا کہ د ہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے،حکومت سیکورٹی بڑھائے ہم تعاون کریں گے،انہوں نے کہا کہ عزاداری ایک گراؤنڈ میں نہیں کی جاسکتی ہے ، حضرت امام حسین علیہ سلام کی یاد میں جلوس نکالے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ مجالس اور عزاداری کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،انہوں نے ریلوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ روہڑی کے ماتمی جلوس میں کے شرکا کے لیے اسپیشل ٹرین چلائی جائے اورعزادار ٹرین کی چھتوں پر نا چڑھنے دیا جائے۔