اوکاڑہ،24جولائی( اے پی پی): شہر اور گردنواح میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بارش کے باعث موسم خوش گوار ہو گیا۔ نشیبی علاقے زیرآب آنے سے حسب سابق سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیاجبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام معطل ہو گیا۔تاہم بچے اور نوجوان بارش خوب لطف اندوز ہوئے۔











