کوئٹہ،26جولائی(اے پی پی ): ساتویں محرم الحرام کے ماتمی جلوس بلوچستان بھر میں نکالے گئے ۔ کوئٹہ میں میکانگی روڈ ناصر العزا اور امام بارگاہ کالان سے برآمد ہوئے ۔ نماز ظہرین کے بعد جلوس لیاقت بازار سے مرکزی جلوس میں شامل پوئے ۔ پرنس روڈ ، لیاقت بازار ، آرچرڈ روڈ اور آرٹ اسکول روڈ سے ہوتا ہوا جلوس واپس میکانگی روڈ پہنچ کرختم ہوا ۔ جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر کررہے تھے ۔سیکورٹی کیلئے 4 ہزار پولیس جوان اور 12 ایف سی پلاٹونوں کے ساتھ لیویز اور بی سی اہلکار بھی تعینات تھے ۔ پاکستان آرمی کے 2 پلاٹون ممکنہ حالات کیلئے اسٹینڈ بائے رکھے گئے ہیں ۔ ڈیرہ بگٹی ، جعفر آباد ، ڈیرہ الہ یار ، اوستہ محمد اور نصیرآباد سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بھی عزداران حسین نے جلوس نکالے ۔











