شہریوں کی سہولت کے لیے 1198 ہیلپ لائن کے اجرا کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ، عامر میر

21

لاہور 26جولائی ( اے پی پی ): نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعات و بلدیات عامر میر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بلدیہ کی تمام خدمات تک رسائی ایک ہی کلک پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شہریوں کی سہولت کے لیے 1198 ہیلپ لائن کے اجرا کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ میونسپل سروسز سے آگاہی اور شکایات کے ازالے کےلیے کمپلینٹس مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم بنا دیا گیا ہے۔میونسپل سروسز بارے آگاہی اور شکایات کے اس جدید سسٹم کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ محسن نقوی جلد کریں گے۔کمپلینٹ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے تحت میونسپل سروسز  بارے شکایات گھر بیٹھے درج کروائی جا سکیں گی۔ شکایات کے لیے بلدیہ کی ہیلپ لائن کے علاوہ موبائل ایپ، آن لائن ویب پورٹل اور واٹس ایپ سروس استعمال کی جاسکے گی۔ بلدیہ کی  ہیلپ لائن 1198پر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔کمپلینٹ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کی ہیلپ لائن ہفتے میں 7 دن اور 24 گھنٹے دستیاب ہو گی۔ شہری اپنے علاقے میں بلدیہ بارے مسائل کی نشاندہی کر کے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ مقامی حکومتیں اپنی زمہ داری پوری کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

فاروق