راہزنی اور سنیچنگ کی متعدد سنگین وارداتوں میں فیصل عرف مٹھو ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار

14

قصور۔ 27 جولائی (اے پی پی):قصورکے نواح تھانہ صدر پھولنگر پولیس  کے ایس ایچ او ڈاکٹر ذوالفقار  راہزنی اور سنیچنگ کی متعدد سنگین وارداتوں میں فیصل عرف مٹھو ڈکیت گینگ کے چار ارکان  کوگرفتار کر لیا ۔پولیس ترجمان قصورنے ”اے پی پی“کوبتایاکہ ملزمان کے قبضہ سے 72 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد۔ مال مسروقہ میں دو عدد شاہزور ڈالے مالیتی 50 لاکھ، 6 مال مویشی مالیتی 20 لاکھ، نقدی ایک لاکھ روپے اور 5 موبائل فونز شامل ہے۔انہوں نے بتایاکہ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پھولنگر اور لنک روڈ پر سنیچنگ کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان نے دوران تفتیش پھولنگر اور گردونواح میں 23 سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا مزید تفتیش جاری ہے۔ خطرناک ڈکیت گینگ کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر شہری و سماجی حلقوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔