میرپورخاص، شہر سمیت ضلع میں 8 محرم الحرام کے جلوس نکالے گئے

21

میرپورخاص، 27 جولائی ( اے پی پی): شہر سمیت ضلعی میں  8 محرم الحرام کے جلوس نکالے گئے.مرکزی جلوس  سید زہرہ چاکی پاڑا  میرپورخاص سے  برآمد ہوا جو کے اپنی مقرر راستوں سے ہوتے ہوئے سخت سیکیورٹی میں اپنی منزل پر پہنچا ماتمی جلوس میں سینا کوبی کا ماتم ہوا .ماتمی جلوس سخت سیکورٹی کی نگرانی میں اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل کہری کوارٹر پہنچا جہاں پر سینا کوبی کا ماتم کیا گیا ۔ماتمی جلوس کی نگرانی میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص  نور مصطفی لغاری اور ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری  نے  نگرانی کی اور جلوس کے شرکاء سے بات چیت کی۔اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر نور احمد نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ  8 محرم الحرام کے حوالے سے بھرپور  کردار ادا کرے گیں.جبکہ ایس ایس پی کیپٹن (ر)  اسد علی  چودھری نے بتایا کہ 200 سے زائد اہلکار جلوس کی نگرانی کر رہے ہیں ۔دوسری جانب 9 اور 10 محرم الحرام کو ضلع بھر سے ماتمی جلوس برآمد ہونگیں.دوسری جانب ڈگری جھڈو میرواھ گورچانی جیمس آباد سندھڑی نوکوٹ ٹنڈو جان محمد میں بھی 8 محرم الحرام کے جلوس نکالے گئے.