اوکاڑہ،حالیہ موسلادھار بارشوں اور دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظرانسداد ڈینگی کےتواتر سے اقدامات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ڈپٹی کمشنر

15

اوکاڑہ،27جولائی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے حالیہ مو سلادھار بارشوں اور دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظرانسداد ڈینگی کی کاوشوں کو تواتر سے جاری رکھنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس لئےانسداد ڈینگی سے آگاہی مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہرمحکمہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں انسداد ڈینگی کی مہم  کا حصہ بنیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینٹامالوجسٹ حافظ محمدعبد اللہ،سی ڈی سی آفیسر چوہدری اصغرعلی نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ویکٹر سرویلینس کے لئے کام کرنے والی ٹیموں کی سرگرمیوں اور ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے متحرک ہیں اور ہسپتالوں میں ایس اوپیز کے مطابق ڈینگی کی تشخیص اور علاج کے لئے ادویات کی دستیابی پر عملدرآمد جاری ہے، اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی ڈاکٹر نوید حفیظ،ایم ایس ڈی ایچ کیو سٹی  ہسپتال ڈاکٹر سجاد حسین گیلانی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔