پشاور، 28جولائی(اے پی پی): ریسکیو1122 نے امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر میں عزاداروں کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کردیا ہے،جس میں ایمبولینسز، فائر ویکلز، الٹرین ویکل، ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ (بس) ضروری ادویات اور میڈیکل ٹیکنیشنز تعینات کیے گئے ہیں۔
ریسکیو1122 نے 210 سے زائد عزاداروں کو طبی امداد فراہم کیں، جبکہ مزید علاج معالجے کے لیے متعدد عزاداروں کو ریسکیو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو1122 نے ماتمی جلوس کے ہمراہ 10 اہلکاروں پر مشتمل خصوصی میڈیکل ٹیم بھی تعینات کی ہے جس میں عزاداروں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے مرد اہلکاروں کے ہمراہ خواتین میڈیکل ٹیکنشنز بھی تعینات کی گئیں ہیں۔











