گوجرانوالہ، 29جولائی (اے پی پی):موسلادھار بارش، رات 2 بج کر 35 منٹ سے صبح 6 بجے تک جاری رہی، پہلے سپل کے دوران مجموعی طور پر 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، محرم الحرام کے سلسہ میں نکلنے والے جلوسوں کو پانی کی رکاوٹ کا سامنا رہا ، ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے اسسسٹ کمشنر سٹی وقاص سکندری کو واسا کے افسران سے کوارڈینیشن رکھنے اور محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس سے بھی نکاسی آب یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر واسا کی تمام مشینری اور عملہ نشیبی علاقوں میں موجود رہے تاکہ جلوسوں کو درپیش رکاوٹوں کو فل الفور ختم کیا جاسکے، نکاسی آب کا عمل مسلسل جاری رہنے کے باعث جلوسوں اور مجالس کے روٹس کلئیر ہونے پر اپنی منازل کی طرف رواں دواں ہیں۔











