اوکاڑہ،03اگست(اے پی پی ): ریسکیو1122 نے ماہِ جولائی میں 3797ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 12040افراد کو مدد فراہم کی، 7332 افراد کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کے زیر صدارت ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 اوکاڑہ کوگذشتہ ماہ کل 25487کالزموصول ہوئیں جن میں 3797 ایمرجنسی کالز تھیں۔ 17162غیر متعلقہ اورمس کالز، 4414 معلوماتی،82رونگ کالزاور 32فیک کالزتھیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب123کالز فی دن تھا۔
ر یسکیو 1122 اوکاڑہ نے ماہ جولائی میں 3797 ایمرجنسیز پر خدمات فراہم کیں ، ان میں سے 916روڈ ٹریفک حادثات، 2320میڈیکل، 24آگ لگنے کے واقعات،101کرائم، 03 ڈوبنے کے اور433متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔
روڈ ٹریفک حادثات میں 988افراد متاثر ہوئے جن میں 9 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ357 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور622متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 24 واقعات ہوئے جن میں 6کمرشل ایریا،7 رہائشی علاقے جبکہ11 واقعات دیگر ایریا میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (15)، دیگر(03) اور لاپرواہی (06) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 13Millions کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔
ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھر میں639ایمرجنسیز پرایوریج ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے 905 افراد کو مدد فراہم کی۔ پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 472 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا 179 مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ293افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
دریائے ستلج اور راوی پر جاری فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران7332 افراد کو مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔











