اوکاڑہ،03اگست(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے پولیس جوانوں ،سول سوسائٹی ،وکلا اور انجمن تاجران کے ہمراہ جناح پارک کے سامنےشہدائے پولیس اوکاڑہ کو خراج عقیدت کے حوالے سے شمعیں روشن کیں۔ شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں شہدائے پولیس کے بچوں نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان ذندہ باد کے نعرے لگائے گئے اورشہدائے پولیس اور ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔











