گوجرانوالہ،04 اگست(اے پی پی): سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں،چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظرڈی ایس پی سی آئی اے اعجاز احمد کی زیرِنگرانی انچارج سی آئی اے نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غفور بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے نو لاکھ پچانویں ہزار روپے نقدی، موٹر سائیکل،دوعددموبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔گرفتار کیے گئے ملزمان میں غفور،علی رضا اور غلام حسنین شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں گینگ کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گوجرانوالہ اور اس کے مضافات میں ڈکیتی،راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے سخت اقدامات اپنائے جا رہے ہیں، بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ پولیس ہمہ وقت جرائم کی بیخ کنی میں برسرپیکار ہے۔











