سنجاوی، 06اگست ( اے پی پی): سنئیر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے چیئرمین ضلع کونسل زیارت عبدالستار کاکڑ ، وائس چیئرمین حبیب اللہ پانیزئی، قبائلی معتبرین کے ہمراہ قائد اعظم کیڈٹ کالج سنجاوی کاسنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں سنئیر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ تعلیم انسان کو شعور فراہم کرتی ہے، تعلیم زمین کی پستیوں سے نکال کر آسمان کی بلندیوں پر لیکر جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کی بدولت ہی ایک معاشرہ ترقی کی راہ میں دوسری اقوام سے مقابلہ کرنے کے قابل ہوتا ہے۔
حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب میں درجنوں پرائمری،مڈل،ہائی سکولز ،پانچ کالجز، دو ریزیڈیشنل سکول ،ایک کیڈٹ کالج منظور کروایا ہے ،حلقہ انتخاب میں تعلیم سمیت تمام شعبوں کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے منظورکرائے۔
قائد اعظم کیڈٹ کالج سنجاوی کے سنگ بنیاد رکھنے کے افتتاحی تقریب میں بلدیاتی نمائندوں ،وعلماء کرام، قبائلی معتبرین سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔











