گوجرانوالہ،06اگست(اے پی پی): پولیس نے بین الاضلاعی منشیات فروش اسلم عرف علی رضا کو گرفتار کر کے قبضہ سے 11کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے،جس کی مالیت لاکھوں میں ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لاتا اور شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا، ملزم کی نشاندہی اور انکشافات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں نے منشیات فروش کی گرفتاری پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔











