دیپالپور :دریائے ستلج میں پانچویں روز بھی سرچ آپریشن جاری ،5 افراد لاپتہ،ریسکیو ذرائع

28

دیپالپور، 07  اگست (اے پی پی):دریائے ستلج میں ڈوبنے والی کشتی سے لاپتہ ہونے والے افراد کےلیے سرچ آپریشن پانچویں دن بھی جاری ہے ۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق دریائے ستلج میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر نگرانی5 لاپتہ افراد کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن پانچویں روزبھی جاری ہے۔علی الصبح سرچ آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122کے مطابق ریسکیو آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اوکاڑہ، تین اضلاع اوکاڑہ ، پاکپتن اور بہاولنگر کی ریسکیو ٹیمیں، پاکستان آرمی کی ٹیمیں اور الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔