“میرا یہ عزم ہے اس کو صدا ہنستا بنانا ہے” نامور شاعر رضی الدین رضی کا 76 واں یوم آزادی پر شاعرانہ پیغام

53

ملتان،08 اگست(اے پی پی): نامور شاعر اور صحافی رضی الدین رضی نے 76 واں یوم آزادی پر اپنے شاعری کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے وطن سے والہانہ محبت ان اشعار میں اے پی پی کو پیش کیں۔۔۔۔۔۔

وطن کے لیے

جہاں دھندلا ہے یہ منظر وہاں اجلا بنانا ہے

 بہت اچھے وطن کو اور بھی اچھا بنانا ہے

 ہر اک گوشہ ہمیں بس جھلملاتا ہی نظر آئے

 ستارے جوڑ کر ان سے تیرا نقشہ بنانا ہے

وطن کے خال و خد ہوں یا میرے محبوب کا چہرہ

 یہ میرے ذہن میں جیسا ہے بس ویسا بنانا ہے

 بہاروں کے سفر پر دور تک جانا ہے لوگوں نے

 مجھے کچھ پھول چن کر ان سے ایک راستہ بنانا ہے

کہیں کرنیں ، کہیں خوشبو، کہیں پر خوش نوا پنچھی

مجھے معلوم ہے میں نے یہاں کیا کیا بنانا ہے

 بنانا ہے رضی میں نے کسی مزدور کا چہرہ

 میرا یہ عزم ہے اس کو سدا ہنستا بنانا ہے