ملتان؛تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،پختہ تعمیرات ،تھڑے اور شیڈز مسمار

32

ملتان،09 اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مسلسل دوسرے روز بھی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔اس دوران شہر کے مرکزی علاقوں میں پختہ تعمیرات ،تھڑے اور شیڈز مسمار کردیے گئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق کی سربراہی میں پولیس و ضلعی محکموں کی ٹیمیں آپریشن میں شریک ہوئیں۔آپریشن کے دوران کچہری روڈ،نشترروڈ،ابدالی روڈ،ایم ڈی اے چوک اور تحصیل چوک پر تجاوزات کا مکمل صفایا کیا گیا جبکہ بھاری مشینری کے ذریعے قبضہ مافیا کی تعمیرات مسمار کرکے شاہراؤں کو بھی کلئیر کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے تجاوزات کے خلاف مکمل مینڈیٹ دیا ہے، تاجر برادری اور سٹیک ہولڈرز تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کے انفراسٹرکچر کی مکمل بحالی تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔