گوجرانوالہ، 12اگست(اے پی پی): محکمہ پاپولیشن ویلفئیر کے زیر اہتمام پاکستان کی 76ویں یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ شبیر حسین بٹ، ڈی او پاپولیشن ویلفئیر عدنان اشرف بٹ، ڈی آئی او منور حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ شبیر حسین بٹ نے کہا کہ نئی نسل کو نظریہ پاکستان اور مقاصد پاکستان سے روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا، دو قومی نظریہ دراصل نظریہ اسلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے وطن عزیز کے حصول کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، آج بھی تحریک پاکستان کے جذبے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر ڈی او پاپولیشن ویلفئیر عدنان اشرف بٹ نے کہا کہ محکمہ کے افسران و اہلکاروں نے تقریب میں جوش و جذبے سے حصہ لیا، ہم وطن عزیز کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔











