کلر سیداں؛ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب ، پرچم کشائی کی گئی

40

کلر سیداں،12 اگست (اے پی پی ):ملک بھر کی طرح کلر سیداں میں بھی یوم آزادی کے حوالے سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے ایم ایس، ڈی ڈی ایچ او اور ایس ایچ او کلر سیداں نے پرچم کشائی کی اور پودا بھی لگایا۔

بعد ازاں منعقدہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس کلرسیداں کا کہنا تھا آزادی سے بڑی کوئی نعمت نہیں اور بڑی قربانیوں کے بعد مسلمانوں کو آزادی نصیب ہوئی، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  آزادی جیسی نعمت لازوال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے، زندہ قومیں اپنے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی، پاکستان کا وجود قائم ہے تو ہم آج سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔

تقریب میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ ، ڈاکٹروں پیرا میڈیکل سٹاف سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا ۔تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے  ملی نغمے ، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کرکے شرکاءسے خوب داد وصول کی۔